(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کا جوہر ٹاون میں آپریشن، کمرشل تعمیرات اور چائے خانہ مسمار کردیا گیا ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے جوہر ٹاون میں تیئس کے بلاک پر غیر قانونی کمرشل تعمیر کو مسمار کردیا جبکہ آٹھ سو ستانوے آر ون پر چائے خانہ کے سٹرکچر کو بھی مسمار کردیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق بغیر نقشہ کمرشل سٹرکچر بنایا جارہا تھا۔ ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے زیر تعمیر عمارت کا لینٹر بھی مسمار کردیا ۔ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اظہر علی نے ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی ہدایت پر کارروائی کی۔