سینئر آرمی کمانڈرز کی ڈیرہ اسمٰاعیل خان آمد، شہید کسٹمز اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  ڈیرہ اسمعیل خان میں ماہ اپریل کے دوران آٹھ کسٹمز اہلکاروں کی شہادت کے بعد سینئر آرمی کمانڈرز اظہار یکجہتی کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر آرمی کمانڈرز اظہار یکجہتی لیے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کے لیے ان کے گھروں میں گئے،  آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت و خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  سینیئر فوجی کمانڈرز نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔  شہداکےاہلخانہ کافوج کے اظہاریکجہتی پراظہارتشکر کیا۔

واضح رہے کہ کسٹمز اہلکاروں نے دو مختلف واقعات میں فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی قربانی دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء اورغازی ہمارافخر ہیں،  ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتےہیں، آج کاامن واستحکام ان شہداکی مرہون  منت ہے ، پوری قوم شہداکے خاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔