پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ آج ریلیز کیا جائےگا

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ آج ریلیز کیا جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ آج ریلیز کیا جائےگا، ترانہ ملک کےصف اول کے گلوکاروں نےگایا ہے، نمایاں کرکٹرز بھی ترانے  کی ویڈیو میں نظر آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کےپانچویں ایڈیشن کےآغاز میں ایک ماہ سےبھی کم وقت رہ گیا ہے، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،لیگ کا آفیشل ترانہ "تیار ہیں" آج ریلیزکیا جائے گا، ترانہ ملک کےصف اول کے گلوکاروں علی عظمت،عارف لوہار، ہارون رشید نے گایا ہے، ترانے کے ہدایت کار و موسیقار ذوالفقار جبار خان زلفی اور کمال خان ہیں، اسکی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونییم سمیت22سازوں کااستعمال کیا گیا ہے۔

ترانے کی آفیشل ویڈیو میں دنیا کےنمبر ون ٹی ٹوئنٹی بلےبازبابر اعظم کے ساتھ ساتھ حسن علی،رومان رئیس، سرفراز احمد،شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جلوہ گرہوں گے۔

گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ ساتھ موسیقارذوالفقار جبارخان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ترانے کے ذریعے پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منایا گیا ہے،یہ ترانہ یکجہتی کی علامت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer