’’پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے‘‘

’’پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ علمائے کرام نے ہمیشہ رواداری اور یکجہتی کو فروغ دیا ہے، انتہا پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور بھائی چارے کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہری اصولوں، برداشت، امن، رواداری، بردباری اور بھائی چارے کو آگے لے کر چلنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ کا دھارا بدل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا ساہیوال میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ہیں۔