(42سٹی) ایلولینس سرٹیفکیٹ بغیر ڈگریوں کی تصدیق کےکیس پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نےایچ ای سی نےایکولینس سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن نے ڈگریوں تصدیق سے قبل ایکولینس سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی، ڈگریوں کی تصدیق کی شرط ایچ ای سی نے ختم کی ہے، عدالت نے لاہور بورڈ کو ڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں مداخلت کرنے سے روک دیا ہے، ایچ ای سی نے رولز تبدیلی کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع کروادیا۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیاگیا، ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ شیراز ذکیٰ کی دوخواست پر سماعت کی۔