ویب ڈیسک: فروری کا مہینہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد منظر پیش کرے گا، کیونکہ اس دوران آسمان پر ایک ساتھ چھ سیارے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اس فلکیاتی منظر کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے، جب نظام شمسی کے کئی سیارے مخصوص ترتیب میں نمودار ہوتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 28 فروری 2026 کی رات عطارد، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے، جبکہ مریخ اس پریڈ میں شامل نہیں ہوگا۔ شمالی نصف کرہ میں یہ منظر فروری کے آخری ہفتے کے دوران سب سے بہتر انداز میں دیکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق زیادہ تر سیارے سورج غروب ہونے سے پہلے نظر آئیں گے، اور ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مشاہدہ آسان ہوگا۔ عطارد اور زہرہ صرف 30 سے 45 منٹ کے لیے دکھائی دیں گے، جبکہ زحل اور نیپچون ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ مشتری و یورینس کافی دیر تک آسمان پر موجود رہیں گے۔
پلانیٹ پریڈ دنیا کے مختلف حصوں سے دیکھی جا سکتی ہے، تاہم مقامی وقت اور زاویوں میں فرق ہونے کی وجہ سے آن لائن فلکیاتی سروسز کے ذریعے صحیح وقت معلوم کرنا ضروری ہے۔