ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت مخصوص مقامات پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ حکم آج 28 فروری 2026 کو شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق نامزد علاقوں میں آمدورفت پر مکمل قدغن ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

پابندی کا اطلاق ٹانک روڈ پر طارق شہید سے بھگوال تک ہوگا، جبکہ کلاچی، ہتھالہ، کوٹ اٹل اور گرہ عبداللہ بھی اس فیصلے کی زد میں شامل ہیں۔ مزید برآں ٹکواڑہ تا ہتھالہ لنک روڈ، پوٹہ بڈھ لنک روڈ، کنوڑی تا گرہ محبت لنک روڈ، چہکان گاؤں تا دربڑی لنک روڈ اور پوٹہ کوٹ عیسیٰ خان لنک روڈ پر بھی آمدورفت معطل رہے گی۔

ضلعی حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ کے احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔ ممکنہ خطرات کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer