ثمرہ فاطمہ:صبح سویرے ہلکی خنکی کے ساتھ اُفق پر سورج جلوہ گر ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے اور 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں ، شہر کا موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 302 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔