جنید ریاض:پرائیویٹ سکولوں کامیٹرک کےطلباسےمارچ واپریل کی اضافی فیسیں وصول کرنیکامعاملہ،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےپرائیویٹ سکولوں کوفیس وصول کرنےسےروک دیا۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیرووٹو کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولوں بارے اضافی فیسیں وصول کرنےکی شکایات مل رہی ہیں،شکایات آرہی ہیں کہ اضافی فیسیں نہ دینےوالےبچوں کورولنمبرسلپس نہیں دی جارہیں۔
میٹرک کے امتحانات 4مارچ سےشروع ہورہے ہیں تو طلبامارچ واپریل کی فیسیں کیوں دیں؟شکایات ملنے والے پرائیویٹ سکولوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔