ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن ڈھونڈ لی، ویڈیو وائرل

راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن ڈھونڈ لی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی پاکستانی بہو بننے کی خواہش تو  اب تک پوری نہ ہو سکی لیکن انہوں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کیلئے پاکستانی دلہن پسند کر لی۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے باعث اداکارہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، راکھی نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔ 

راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے ہانیہ، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ شکر ہے بالی ووڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ بالی ووڈ گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔