ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6.1 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس

6.1 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وسطی نیپال میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے،امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے ابتدائی طور پر زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں 27.83 شمالی عرض البلد اور 85.97 مشرقی طول البلد تعین کیا۔

 نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ابھی تک کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے تاہم بعد ازاں شہری اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔