گوگل کی کمزور بینائی والے صارفین کے لئے خوشخبری

گوگل کی کمزور بینائی والے صارفین کے لئے خوشخبری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کا فائدہ کمزور نظر والے صارفین کو بھی ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل میپس میں حالیہ مہینوں میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، خاص طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایسا ہی ایک اور نیا اے آئی فیچر گوگل میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، اسکرین ریڈر نامی فیچر سب سے پہلے گوگل میپس میں 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

 اس فیچر کے ذریعے صارفین فون کے کیمرے کو استعمال کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو اسکین کرسکتے ہیں۔

اب اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ہوگا جن کی بینائی خراب ہوتی ہے یا وہ کسی ایسی نامعلوم جگہ پر موجود ہوں جہاں کی زبان سے وہ ناواقف ہوں۔

کمپنی کے مطابق جب آپ فون کیمرے کا رخ کسی مخصوص مقام یا دکان کی جانب کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے متعلقہ تفصیلات آڈیو کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

اس کے لیے گوگل میپس سرچ بار میں کیمرا آئیکون پر کلک کرکے اردگرد کے ماحول کو سکین کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے سے پہلے ٹاک بیک اسکرین ریڈر فیچر ان ایبل کرنا ضروری ہوگا جو سمارٹ فون کی سیٹنگز میں یعنی  Accessibilityمینیو میں موجود ہوگا۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔