ویب ڈیسک : کینیڈا نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا حکومت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ناقابل قبول خطرات ہیں۔کینیڈا کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا۔دوسری جانب ٹک ٹاک ترجمان نے کینیڈا کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں وائٹ ہاؤس نے ٹک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کے لیے وفاقی ایجنسیوں کو 30 دن کا وقت دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ایجنسیوں کے پاس وفاقی آلات اور سسٹمز سے ٹک ٹاک کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہےاس سے قبل یورپی کمیشن بھی چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر چکا ہے۔