سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، انتظامیہ بے بس

 سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، انتظامیہ بے بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، انتظامیہ اپنی ہی ریٹ لسٹ پرعمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔

پیازدرجہ اول سرکاری نرخنامے کے مطابق 140 روپے فی کلو جبکہ بازار میں 170 روپے، ٹماٹر 44 روپے جبکہ بازار میں 50 روپے کلو، لہسن چائنہ 340 جبکہ بازار میں 500، ادرک 600 روپے، بازارمیں650 سے700 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

سبزمرچ 86 روپے کلواوپن مارکیٹ میں120، آلو 38 بازار میں 50، میتھی 40 روپے کلومارکیٹ میں 50 روپےکلو، بینگن 78 روپے کلواوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو، بندگوبھی25 جبکہ مارکیٹ میں 40 سے 50، شملہ مرچ 70 جبکہ مارکیٹ میں 100 روپے مٹر68 جبکہ مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتا رہا۔