ویب ڈیسک:ہانگ کانگ کی معروف ماڈل گرل آبے چوئی کو قتل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آبے چوئی 21 فروری سے لاپتہ تھیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ماڈل گرل کے قتل کا انکشاف ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو کے ایک گھر سے ماڈل گرل کی لاش کئی حصوں میں کٹی ہوئی ملی ہے، ماڈل گرل کی ٹانگیں فریج جبکہ سر سوپ کے برتن سے برآمد ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے گوشت کاٹنے والے اوزار اور الیکٹرک آری بھی برآمد کی ہے جبکہ دیگر اعضا کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں ماڈل کے سابق شوہر، ساس، سسر اور جیٹھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل اور سابق شوہر کے خاندان کے درمیان مالی تنازع چل رہا تھا اور سابق شوہر کے خاندان کے افراد نے پولیس کو اپنے بیانات سے گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔