جیب پر بھاری بھی نہیں اور مزے بھی پورے، نوکیا کے نئے فون آگئے

nokia smart phones
کیپشن: nokia smart phones
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :جیب پر بھاری نہیں اور مزے بھی پورے۔نوکیا نے سی سیریز کے 3 نئے  اسمارٹ فونز متعارف  کرادئیے۔سی 21، سی 21 پلس اور سی 2  ایک سے بڑھ کر ایک اسمارٹ فون ہیں۔

سی 21 پلس فون کے اندر 5050 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے  جو  سنگل چارج پر  3 دن متواترچلے گی۔ ا س کا ایک 4000 ایم اے ایچ بیٹری والا ورژن بھی ہے اور دونوں کے ساتھ 10 واٹ چارجر دستیاب ہوگا۔ یہ کافی حد یعنی 70 فیصد تک  واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے اور کچھ اونچائی سے گرنے کا  غم بھی آرام سے برداشت کرسکتا ہے۔اینڈرائیڈ 11 سے لیس ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم فون کا حصہ ہے جبکہ 2 سال تک سہ ماہی سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔

فون کے اندر یونی ایس او سی کا ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے جبکہ 2، 3 اور 4 جی بی ریم جبکہ 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جو فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل مین اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 140 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

سی 21 اسمارٹ فون پلس ماڈل کا کم قیمت ورژن تصور کیا جاسکتا ہے جس میں 6.5 انچ کا ڈسپلے ہی موجود ہے مگر واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ نہیں ہے ۔فون کے اندر پراسیسر بھی پلس ماڈل والا ہی مے جبکہ 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جو ظاہر ہے ایس ڈی کارڈ سے مزید  بڑھ سکتی ہے۔اس فون میں ایک بڑا فرق بیٹری کا ہے اور اس میں صرف 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے مگر  نوکیا کا دعوی ہے کہ سنگل چارج پر ایک دن بیٹری چل جائے گی۔فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

یہ فون مارچ کے اختتام پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 110 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ سی 2 کا اپ ڈیٹ ماڈل سمجھا جاسکتا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے سابقہ ماڈل سے کمتر ہے۔البتہ اس کی خاص بات میٹل فریم ہے جو اس کو پلاسٹک کور والے سی 2 سے زیادہ مضبوط خیال کیا جاسکتا ہے۔اس فون میں 5.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر صرف 2 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے اور بیک پر 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔فون میں 2400 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور ہاں یہ ریموو ایبل بیٹری ہے۔سی 2 سیکنڈ ایڈیشن میں کواڈ کور پراسیسر  نصب ہے۔اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم والے فون میں 4 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ایک سے 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ فون مئی میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 100 ڈالرز (17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

۔۔