حکومت ٹیکسٹائل سمیت برآمدی صنعتوں کو سبسڈی دے گی، گورنر سرور

حکومت ٹیکسٹائل سمیت برآمدی صنعتوں کو سبسڈی دے گی، گورنر سرور

(قذافی بٹ) گور نرپنجاب سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سمیت برآمدی صنعتوں کو20ارب کی سبسڈی دے گی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےصنعتکاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جون 2020 تک صنعتوں کو7.5 سینٹ پر بجلی دےگی. بزنس کیمونٹی کےمسائل کےحل کیلئےعملی اقدامات کیےجا رہےہیں. انہوں نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان معاشی طور پرمضبوط ہورہا ہے.

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں اور سر مایہ کار وں سمیت سب کو بھر پورسہولتیں گے،گور نر پنجاب نے وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نر یندر مودی کی لگائی آگ میں جل رہا ہے، دہلی فسادات پرعالمی برداری کی خاموشی شرمناک ہے، انہوں نےکہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔