ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’جیل سے باہر ہوتا تو جے ایف 17 خود اُڑاتا‘‘

’’جیل سے باہر ہوتا تو جے ایف 17 خود اُڑاتا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماؤں اور اہلخانہ نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ 6 سال میں میٹرو مکمل نہیں کر سکے۔ جے ایف تھنڈر کا معاہدہ میں نے ہی کیا تھا۔

جیل میں ملاقات کرنیوالے رہنماؤں سے گفتگو میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گرانے والے جے ایف تھنڈر کا معاہدہ انھوں نے ہی کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اگر جہاز اُڑانا آتا تو جے ایف تھنڈر خود اُڑاتا، زمانہ طالبعلمی میں 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے مقام پر خود گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1998 میں دھماکے کیے اور 1999 میں جیل چلا گیا۔ لاہور ملتان موٹروے کو مکمل ہونے کے باوجود نہیں کھولا جا رہا۔ شہبازشریف نے میٹرو بس سروس اور دن رات عوام کی خدمت کی۔ جس کا اجر جیل کی صورت میں دیا گیا۔

سابق وزیراعظم سے والدہ بیگم شمیم، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بھتیجے حمزہ شہباز نے ملاقات کی اور دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا۔ سموسے پکوڑے کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کوئی سموسہ لے آیا تھا تو کھایا ضرور تھا لیکن منگوایا نہیں۔

لیگی رہنما مرزا جاوید نے کہا کہ آپ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تو کہا یہ میرا فرض تھا، لیگی کارکن ہارون بھٹہ نے جے ایف تھنڈر معاہدہ کا ذکر کیا تو لیگی رہنما میاں غلام مصطفی اور خادم قصوری نے پارٹی کی تنظیم نوء نہ ہونے کا ذکر کیا۔ لیگی کارکن سید عظمت نے شعر بھی سنایا جبکہ نوازشریف نے بھی اپنا حال پوچھنے پر شعرسنایا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلڈپریشر کبھی لو تو کبھی ہائی ہوتا ہے یہاں شکایت کس سےکروں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف تھنڈر کا معاہدہ انھوں نے ہی کیا تھا۔