ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی، میٹرک کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

پاک بھارت کشیدگی، میٹرک کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے ہونیوالے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، انٹربورڈ کمیٹی نے آج امتحانات کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میٹرک امتحان کے حوالے سے جاری ڈیٹ شیٹ پر بات کی جائے گی۔ کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحان ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، کل تمام امتحانی سنٹرز میں بروقت پیپر شروع ہوگا، سپرنٹنڈنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یاد رہے کہ میٹرک کے امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہونا ہے۔ امتحان میں پانچ لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer