ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورایئرپورٹ: انتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل ملزم گرفتار

لاہورایئرپورٹ: انتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) لاہورایئرپورٹ سے انتہائی مطلوب افرادکی فہرست میں شامل ملزم گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب سے آنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اےامیگریشن نےسعودی عرب سےآنیوالےملزم کوگرفتارکرلیا ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے ثواب گل ولدجان گل کو سعودی عرب سے آنے والی پرواز 736 سے گرفتار کیا جبکہ ملزم کا تعلق مردان سے ہے، ملزم نےدھوکہ دہی سے نادرا سے  پاکستانی کارڈحاصل کیا تھا جبکہ ناردا نے سال  2015 میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔