ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ 20 لیگ،’’وکھری ٹائپ‘‘ واقعہ کا  انٹرنیٹ پر تہلکہ،ویڈیو وائرل

ساؤتھ افریقہ 20 لیگ،’’وکھری ٹائپ‘‘ واقعہ کا  انٹرنیٹ پر تہلکہ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)SA20 لیگ کا ساؤتھ افریقہ میں آغاز  ہو چکا ہے اور وہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش کی تمام حدیں پار  کر گئے ہیں۔SA20 لیگ کا دوسرا میچ پریٹوریا  کیپیٹلز  اور جوبرگ سپر کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دوران جوبرگ کی اننگز کے 14ویں اوور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس پر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹوریا  کیپیٹلز اور جوبرگ سپر کنگز کے درمیان کھیلے میچ کے دوران جوبرگ کی اننگز کے 14ویں اوور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ اننگز کی تیسری گیند پر جوبرگ کے بلے باز ویان مولڈر نے شاندار چھکا مارا اور گیند کو اسٹیڈیم میں پہنچا دیا۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے ایک شخص نے مولڈر کے اس شاندار چھکے کو سنگل ہینڈ کیچ لے کر سب کو حیران کر دیا۔

واضح رہے  کہ SA20 لیگ میں اگر کوئی شخص ایک ہاتھ سے کیچ پکڑتا ہے تو اسے 10 لاکھ رینڈ کا انعام ملتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ کروڑ  روپے سے زائد رقم بنتی  ہے۔ کیچ پکڑتے ہی وہ شخص خوشی سے جھوم اٹھا۔ ان کے ساتھ میچ دیکھنے آئی ان کی گرل فرینڈ بھی اس خاص لمحے میں شامل ہوئی اور اسے بوسہ دینے لگی، تب سابق کرکٹر مکھایا اینٹینی جو وہاں موجود تھے انہوں نے اس جوڑے کو عوامی جگہ پر ایسا کرنے سے منع کیا ۔ اس واقعے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 اسی دوران ویان مولڈر کے پہلے چھکے پر سنگل ہینڈ کیچ کے بعد اگلی گیند پر بھی جوبرگ کے بلے باز نے چھکا مارا اور گیند کو اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں پہنچا دیا۔ اس بار بھی ایک شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔ اس طرح دو گیندوں پر SA20 لیگ مینجمنٹ کو  3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔