سٹی 42 : لاہور شہر اور نواحی علاقوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی 321 جبکہ نواحی علاقوں میں 500 تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رنگ روڈ اور بیدیاں روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈکس 500 ، جبکہ شاہدرہ،کاہنہ،فیروز پور روڈ اور گلبرگ میں شرح آلودگی 400 ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ مال روڈ،جیل روڈ،وحدت روڈ،ملتان روڈ،کینال روڈ پر اے کیو آئی 350 ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔