ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت؛ شادیاں میرج ہالز کی بجائے گھروں میں ہونگی، پنچایت کی پابندیوں نے سب کو حیران کردیا

بھارت؛ شادیاں میرج ہالز کی بجائے گھروں میں ہونگی، پنچایت کی پابندیوں نے سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عصر حاضر میں لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی ’میرج ہال‘ میں کروانے پر اکتفا کرتے ہیں، مگر بھارت کی ریاست اترپردیش میں پنچایت کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے باغپت ضلع میں پیش آیا، جہاں چوہدریوں نے ایک بڑی پنچایت منعقد کی اور ایسے فیصلے جاری کیے، جس نے وہاں موجود سب کو حیران اور پریشان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنچایت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب 18 سال سے کم عمر لڑکوں کو اسمارٹ فون استعمال کے لیے نہیں دیا جائے گا اور اِن کے ہاف پینٹ (شارٹس) پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ پنچایت نے شادی سے متعلق بھی انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ہالز میں شادیاں منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جب کہ اخراجات کو کم کرنے کے لیے شادی کارڈ واٹس ایپ سے ہی قبول کرنے کا فیصلہ بھی صادر کیا ہے۔

پنچایت نے شادی ہالز اور بینکوئٹ میں شادیوں پر پابندی لگانے کی انتہائی مضحکہ خیز وجہ بیان کرتے ہوئے پابندی عائد کی۔ پنجایت کے پنچوں کا کہنا تھا کہ یہاں ہونے والی شادیاں ٹوٹ جاتی ہیں، اس لیے شادیاں گھروں میں کی جائیں۔ 

پنچایت میں موجود پنچوں نے بتایا کہ معاشرے کے مفاد میں اس فیصلے کو پورے اتر پردیش میں نافذ کیا جائے گا، باقی تمام کھاپس سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور یہ مہم چلائی جائے گی۔