ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک؛ پولیس کی کامیاب کارروائی، 8 دہشتگرد جہنم واصل

کرک؛ پولیس کی کامیاب کارروائی، 8 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سےکارروائی کی گئی، جس کے دوران 8 دہشت گرد  ہلاک کردیئے گئے۔ 

آر پی او کوہاٹ نے کہا کہ کارروائی میں متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے  تباہ کر دئیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پہاڑی علاقے میں پڑی ہوئی ہیں، جنہیں اُن کے ساتھی دہشت گرد ساتھ لے جانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر رہے ہیں۔