سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں، حکومت کھیلوں کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی 2نئی ٹیموں کیلئےبولی آٹھ جنوری کو ہوگی ، نئی ٹیموں کے اچھی قیمت پر جانے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2نئی ٹیموں کی بڈنگ کیلئے10پارٹیوں نےکوالیفائی کیا، پی ایس ایل ختم ہونےکےبعدملتان سلطانزکی نیلامی کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملتان سلطانز کیلئے مینجمنٹ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا، اس سال ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈخود دیکھے گا۔ ملتان سلطانزکے ہیڈکا اعلان آئندہ10روزمیں کردیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم اکرم کو ہم نے پی سی بی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔ پی ایس ایل کو23مارچ سےکرانےکی تجویزہے، تمام فرنچائزر ضامندہوئیں تو 23مارچ سےپی ایس ایل کا آغاز کریں گے، 23مارچ سےپی ایس ایل شروع کرنا اچھا ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیموں کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں سکول کرکٹ مکمل ہوچکی ہے۔ ریڈ بال کے کوچ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرلیا جائے گا، علی ترین چاہیں تو وہ کسی سے بھی پارٹنرشپ کرسکتے ہیں ۔