(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔رات گئے بیٹا ہسپتال پہنچ گیا ، خالدہ ضیا نہایت ہی نازک مرحلے سے گزر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان استپال پہنچے اور تقریباً دو گھنٹوں تک وہاں رہے، اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 23 نومبر سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اب سے ان کی حالت میں کوئی واضح بہتری نہیں آئی ہے۔انہیں پہلے سی سی یو میں رکھا گیا تھا بعد میں طبی پیچیدگیوں کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا۔ ان کی علاج کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر زیڈ حسین کا کہنا ہے کہ، اُن کی حالت میں بہتری نہیں آئی ہے۔ان کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ نہایت نازک مرحلے سے گزررہی ہیں۔
ڈاکٹرزیڈ حسین کے مطابق خالدہ ضیا کے علاج کے لیے بنے بورڈمیں مقامی اور غیر ملکی ماہرین شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے باقاعدہ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور انکی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ بی این پی نے خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے کہا کہ اس حالت میں انھیں علاج کے لیے بیرون ملک لے جانا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں ذیابیطس، گردوں، دل اور پھیپھڑوں سے متعلق پیچیدگیاں شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے فرزند طارق رحمان 17 سال کی جلاوطنی کے بعد لندن سے ڈھاکہ پہنچے۔