ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دودھ اور گوشت کی بڑی مقدار کی چیکنگ کی، مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 90 ہزار لیٹر دودھ اور 75 ہزار کلو گوشت کا معائنہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ گجومتہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور اڈا پلاٹ سے لاہور سپلائی ہونے والا دودھ چیک کیا گیا، جس دوران 5 ہزار 500 لیٹر پاؤڈر اور کیمیکلز سے تیار کیا گیا ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح 640 کلو بیمار اور کم وزن مرغیاں اور گوشت بھی تلف کیا گیا، جو نزلہ اور دیگر امراض میں مبتلا پائے گئے۔

کارروائی کے دوران 25 میٹ شاپس اور ملک سپلائرز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویٹرنری سپیشلسٹس نے برآمد شدہ بیمار مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تین شفٹوں میں شہر بھر میں اشیائے خورونوش کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں اور شہریوں کو معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔