ویب ڈیسک: ٹیکنو نے قسط بازار کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 5 میں منعقد ہونے والے قسط بازار 2025 میں صارفین کو جدید اسمارٹ فونز آسان اقساط پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
26 سے 28 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں وزیٹرز ٹیکنو کے جدید اسمارٹ فونز کو قریب سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکنو کی SPARK 40 سیریز نوجوان صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہے، جو قسط بازار پر 3، 6، 9 اور 12 ماہ کی آسان اقساط پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنو کی CAMON 40 سیریز کے اسمارٹ فونز بھی آسان ماہانہ اقساط پر پیش کیے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین بغیر مالی دباؤ کے اپنا پسندیدہ فون حاصل کر سکیں۔
منتظمین کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک قابلِ رسائی بنانا ہے۔ شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایکسپو سینٹر کراچی، ہال نمبر 5 میں قسط بازار 2025 کا دورہ کریں اور ٹیکنو کے جدید اسمارٹ فونز پر پرکشش اقساطی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔