چین کے بعد ایک اور ملک کرونا کی لپیٹ میں، 415 اموات ریکارڈ

Corona virus in japan
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان میں کورونا وائرس سے ریکارڈ یومیہ 415 اموات رپورٹ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر نے چین کے بعد جاپان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس حوالے سے جاپان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ریکارڈ یومیہ 415 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاپانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 2 لاکھ 16 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب تائیوان نے یکم جنوری 2023 سے چین سے آنے والے مسافروں کے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر