(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،شمال اور مغربی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے، پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔