تیسری شادی سے متعلق ریحام خان کا پرانا انٹرویو وائرل

تیسری شادی سے متعلق ریحام خان کا پرانا انٹرویو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد شادی کا ارادہ ترک کرچکی تھیں جس کے اظہار سے  متعلق ان کا ایک انٹرویو کلپ ان کی تیسری شادی کے بعد تیزی سے زیر گردش ہے۔

وائرل کلپ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ہے جس میں میزبان سہیل وڑائچ ریحام خان سے ان کی تیسری شادی کے پلان سے متعلق سوال کرتے دیکھے گئے، سوال کے جواب میں ریحام خان نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں بالکل نہیں،اب شادی کیلئے میری عمر بھی نہیں کیوں کہ اب میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے۔

شادی کی پیشکش آنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش بھی نہیں آتی کیوں کہ مجھے ساری عمر میں کم شادی کی پیشکش آئیں اور جتنی بھی پیشکش آئیں میں نے ان سے شادی کرلیں۔

اس انٹرویو میں ریحام خان کا اپنی سنجیدہ رنگوں پر مشتمل ڈریسنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں لیکن اپنے لیے سستی بھی میری سنجیدہ ڈریسنگ کی وجہ ہے۔