بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی

بھارتی وزیراعظم مودی کے بھائی کار حادثے میں زخمی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی کار حادثے میں زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پراہلاد مودی کی گاڑی کو ریاست کرناٹک کے میسور شہر میں حادثہ پیش آیا، گاڑی میں اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا موجود تھے، پراہلاد کی مرسیڈیز باندی پورہ جا رہی تھی کہ حادثہ ہو گیا،دوپہر 2 بجے گاڑی ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، مودی کے بھائی کے ساتھ پروٹوکول بھی تھا،حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا جبکہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہناہے کہ ایک بچے کو فریکچر ہوا ہے باقی سب معمولی زخمی ہوئے، سب خطرے سے باہر ہیں۔

سوشل میڈیا پر جائے وقوعہ کی تصاویر میں دیکھا گیا کہ کار کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔