ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں نئےسال میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں نئےسال میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نئےسال میں مقدمات کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر یکم جنوری 2020 سے مقدمات کی سماعت کے لیے3 ڈویژن اور 7 سنگل بنچ تشکیل دے دیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کا ججز روسٹر چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر شاہ نے جاری کیا، چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کے ججز روسٹر کی منظوری دی، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ 31 دسمبر کو جبکہ ججز روسٹر یکم جنوری 2020 کا جاری کیا گیا۔

پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبر1 میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس جواد حسن، ڈویژن بنچ نمبر2 میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس انوار الحق پنوں جبکہ ڈویژن بنچ نمبر3میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس انوارالحق پنوں شامل ہیں، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں ڈویژن بنچ 2 جنوری تک سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس سمیت تمام ججزسنگل بنچ کی حیثیت سےمقدمات کی سماعت بھی کریں گے، 6 جنوری سے جسٹس رسال حسن سید بھی پرنسپل سیٹ پرسنگل بنچ کی حیثیت سےکام کریں گے،ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2020 کو ججز روسٹر میں ترمیم کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer