ویب ڈیسک: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے مشکوک اور غیر حقیقی ملازمت کی پیشکشوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بیورو کے مطابق غیر معمولی طور پر زیادہ تنخواہ کی پیشکش یا معمولی کام کے عوض بھاری رقم طلب کرنا فراڈ کی علامت ہوسکتی ہےحکام نے کہا کہ اگر کسی کمپنی نے بغیر درخواست، ای میل یا انٹرویو کے ملازمت کی پیشکش کی ہو تو شہری محتاط رہیں۔
اسی طرح غیرمصدقہ ویب سائٹ، کمپنی کی نامکمل تفصیلات یا مشکوک رابطے کی صورت میں ملازمت قبول کرنے سے پہلے مکمل تصدیق ضروری ہے بیورو آف امیگریشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پراسیسنگ فیس جمع کرانے یا پاسپورٹ فراہم کرنے سے پہلے کمپنی اور ملازمت کی مکمل تصدیق کریں۔
حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی مشکوک پیشکش کی صورت میں رقم یا ذاتی دستاویزات فراہم نہ کی جائیں اور ملازمت کی پیشکش کے تمام کوائف کی پہلے تصدیق کی جائے۔