ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر : خاتون کا قتل، میاں بیوی 7 گھنٹے میں شیخوپورہ سے گرفتار

سندر : خاتون کا قتل، میاں بیوی 7 گھنٹے میں شیخوپورہ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سندر میں خاندانی تنازع پر خاتون کے قتل کا واقعہ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ کو واردات کے صرف 7 گھنٹے بعد شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم جہانگیر پر الزام ہے کہ اس نے خاندانی تنازع کے دوران کلہاڑی کے وار کرکے شابانہ بی بی کو قتل کیا، جبکہ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے دوران شاہد اقبال بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم جہانگیر اور اس کی اہلیہ کوٹ عبدالمالک، شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کو وقوعہ کے صرف 7 گھنٹے کے اندر حراست میں لیا گیا۔