ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار میں مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے 2 نامزد ملزمان گرفتار

سبزہ زار میں مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے 2 نامزد ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سبزہ زار میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے 4 افراد کے خلاف مبینہ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان حمزہ اور قمر عباس عرف بودی کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کیا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے اور واقعے سے متعلق دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔