احمد منصور : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات، علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا،خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔