ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک نے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے

اسٹیٹ بینک نے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال25-2024 کے  سالانہ مالی گوشوارے جاری کر دیے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری مالی سال 2025 کے سالانہ گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی موجود ہے۔

اسی طرح اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کی تعمیل کرتے ہوئے مذکورہ مالی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک کو 2,500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قانونی تقاضوں اور اکاؤنٹنگ فریم ورک کے تحت اختصاص کے بعد 2,428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer