عابد چودھری :کاہنہ میں کھیتوں سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے انسانی ڈھانچے کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی،پولیس نے راہگیر کی اطلاع پرانسانی ڈھانچہ چارہ کی فصل سے برآمد کیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی۔
انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں۔