ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ

مریم نواز کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے راوی کا دورہ کرتے ہوئے شاہدرہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

دریائے راوی دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بھرپور کام کیا ہے، بروقت اقدامات نہ ہوتے تو سیلاب سے تباہی زیادہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسی نہ کسی حصے میں موسلادھار بارشیں ہوئیں، اللہ تعالیٰ نے بہت بڑے نقصان سے بچا لیا ہے، پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد افراد کومحفوظ مقام پر پہنچایا، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ میں بری صورتحال تھی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر شاہدرہ کے مقام کا جائزہ لیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اوروفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ  کے افسران کی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ بھی دی گئی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا تھااورسیلابی صورتحال اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریف کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ دریائے راوی کی حد تک فی الوقت صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث مزید اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔