(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
360 ملی میٹر بارش سے دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے جبکہ متعدد پُل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بھی بند ہیں۔
دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی ہے جبکہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ مزیدجاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، منالی اور پٹھان کوٹ کے دریاؤں میں شدید طغیانی ہے۔