سٹی 42: بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام کے احتجاج میں مزید شدت آ گئی۔ پیر کے روز ملک کے بہت سے شہروں میں صارفین نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا جس میں تاجر برادری نے بھ ی سرگرمی سے حصہ لیا۔
ضلع قمبر کی تحصیل میروخان میں تاجر برداری اور شہریوں نے بجلی کی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ تاجر برادری اور شہریوں کی جانب سے بجلی کے بھاری بل اور اضافی ٹیکسز خلاف عرضی بھٹو چونک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے شرکت کی ، مظاہرین کےہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ تاجر برادری اور شہریوں نے بجلی کے بلوں کو جلا کر سخت احتجاج کیا ہے ۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے اور واپڈا احکام نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز لگا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ، مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ نگران وفاقی حکومت سے عوام کو بہتری کی امید تھی لیکن انہوں نےآتے ہی بجلی کے بلوں کے ٹیکسز میں مذید اضافہ کردیا ہے ۔ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کو واپس لیا جائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ بجلی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اسے سستی کرکے عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔
حیدرآباد میں بھی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ حیدرچوک پر احتجاجی مظاہرے میں شرکاء کی پلے کارڈز اور بینرز تھامے نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے، بجلی کے بلوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ بجلی کے بل کی ادائیگی تنخواہ دار طبقہ کی استطاعت سے باہر ہو گئی ہے۔ مہنگی بجلی، گیس اور پیٹرول سے کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مہنگائی کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت فی الفور مہنگائی کم کرنے خصوصا بجلی کے بلوں میں کمی کے اقدامات اٹھائے۔
مردان میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسز کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں ، سماجی اور سوشل ورکرز کا احتجاج کالج چوک میں جاری ہے ۔ احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں کالج چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے ۔مردان کالج چوک میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ٹیکسز کے خلاف شہریوں نے احتجاج ،کالج چوک کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ احتجاج میں خواتین بھی شریک ہیں۔سیاسی جماعتوں کے علاوہ تاجر برادری ، سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین کا بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف نعرہ بازی اور بجلی سستی کرو تحریک کا اعلان۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناروا ٹیکسز کے کو ختم کیا جائے ،۔ جب تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاجی تحریک جاری رہے گا۔ مظاہرین کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ۔ مانسہرہ شہر میں بلوں میں اضافہ کے خلاف مین بازار مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے ،مانسہرہ تاجرں کا بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج جاری کر دیا ۔
ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں بجلی کے بلوں کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے .ہزارہ ڈویژن کے دو اضلاح مانسہرہ ایبٹ آباد میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے تاجروں نے شٹر ڈاؤن رکھتے ہوئے شدید احتجاج جاری رکھا ہوا ہے مانسہرہ مین بازار سمیت ایبٹ آباد کے مین بازار میں بھی تاجروں کی احتجاجی ریلیاں جاری ہیں ڈویژن کے دوسرے اضلاح میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.