ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی  

ایشیا کپ،پاکستان،بھارت،ٹی ٹونٹی،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی، پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

بھارت کے پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی جدیجا تھے جنہیں محمد نواز نے آوٹ کیا، سوریا کمار کو نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا، روہت شرما اور ویرات کوہلی محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 50 کے مجموعی سکور پر گری جب روہت شرما آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے دوسری اننگ میں ابتدا میں بھارتی باؤلرز کو دباؤ میں لے لیا اور نسیم شاہ کے پہلے اوور میں دوسری ہی گیند پر کے ایل راہول بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔

 پاکستانی ٹیم روایتی حریف کو بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی اور اسکے تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بناکر پاکستان کا سکور 147 پر پہنچادیا، وہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بھونیشور کمار کے 19 ویں اوور میں شاداب خان اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دونوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان نے 9 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 17 ویں اوور میں گری جب محمد نواز ایک رن بناکر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے، چھٹی وکٹ 17 ویں اوور میں گری جب آصف علی 9 رنز بناکر بھنیشور کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 14 ویں اوور میں 97 کے مجموعی سکور پر گری جب خوشدل شاہ 2 رنز بناکر ہارڈیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، اسی اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 43 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 87 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فتخار احمد 28 رنز بناکر ہارڈیک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، دوسری وکٹ 42 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 10 رنز بناکر وکٹ کے پیچھے اویش خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، 15 رنز کے مجموعی سکور پر کپتان بابر اعظم 9 گیندوں پر 10 رنز بناکر بھونیشور کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔