ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف،فواد چوہدری، آئی ایم ایف ،سٹی42
کیپشن: Fawad chaudhary,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے معاہدے کی تفصیلات سامنا لانا ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگائی کی شرح44% سے زائد ہو چکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف کی ڈیل پر مکمل تفصیلات سامنے لانا ہوں گی ۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔