حفیظ اللہ خان : اوکاڑہ کے سرکاری فارم بہادر نگر میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم قائم کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری فارم میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی کیونکہ چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پنجاب حکومت نے گدھوں کو برآمد کر کے زرمبادلہ کمانے کا فیصلہ کیا ہے یادرہے 1916 میں قائم ہونے والا 3 ہزار 50 ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں اپنی طرز کا پہلا سرکاری فارم ہے جہاں پر امریکہ سمیت کئی دیگر ملکوں کے گدھوں کی اعلیٰ نسل پیدا کی جا رہی ہے ۔ گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹک مصنوعات اور ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کرتا ہے جو نہایت مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔