اب ہوں گے ریسٹورنٹس سیل، اہم فیصلہ

Corona in Lahore
کیپشن: Restaurants
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: آن لائن سیلز مانیٹرنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے ریسٹورنٹس کے حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بڑا فیصلہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کا الیکٹرونک انوائس مانیٹرنگ سسٹم ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں دو سو سے زائد ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ دس لاکھ روپے ماہانہ سیلز والے ریسٹورنٹس ڈیوائس لگوانے کے پابند ہیں۔ پی آر اے نے ڈیوائس لگوانے کیلئے ریسٹورنٹس کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر تمام ریسٹورنٹس نے ایک ماہ میں ڈیوائس نہ لگوائی تو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے کے باوجود ڈیوائس نہ لگوانے والے ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔