معروف پاکستانی  ٹک ٹاکر کو بھتیجے نے گولی مار دی

 معروف پاکستانی  ٹک ٹاکر کو بھتیجے نے گولی مار دی
کیپشن: WAfa Hussain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار وفا حسین کو بھتیجے نے گولی ماردی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف  ٹک ٹاکر وفا حسین کو ان کے بھتیجے نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں پیش آیا۔
بھتیجے سے کے گولی لگنے کے بعد وفا حسین کی حالت نازک  بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ٹک ٹاکر وفا حسین کے  بھتیجے کو گرفتار کر لیا۔

طیبہ المعروف وفا حسین کا تعلق  کوٹلی  آزاد کشمیر سے ہے جو برطانیہ میں مقیم  ہیں، انہیں ان کے بھتیجے اورنگزیب نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وفا نے اس پر 20 ہزار چوری کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔ ملزم کو آزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer