وکیل بننے کےخواہشمندامیدواروں کیلئے خوشخبری

وکیل بننے کےخواہشمندامیدواروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وکیل بننے کےخواہشمندامیدواروں کیلئے خوشخبری،  لاء گیٹ کاسلیبیس  آسان کردیا گیا، پچاس کی بجائے45 نمبرز حاصل کرنے والا امیدوار وکیل بننے کے لئے اہل تصور ہوگا
   تفصیلات کے مطابق  وکیل بننے کےخواہشمندامیدواروں کیلئے خوشخبری،  لاء گیٹ کاسلیبیس  آسان کردیا گیا، پچاس کی بجائے45 نمبرز حاصل کرنے والا امیدوار وکیل بننے کے لئے اہل تصور ہوگا۔ اس سے قبل   کوئی بھی شخص بی اے کے بعد تین سال کا ایل ایل بی کورس کرکے وکیل بن سکتا تھا۔سپریم کورٹ کے پاکستان بار کونسل کی سفارشات کی روشنی میں کیےگئے فیصلے  کے مطابق وکیل بننے کے لئے ایف اے کے بعد ایل ایل بی کا کورس پانچ سال کا کردیا گیا ہے جبکہ ایل ایل بی میں داخلہ لینے سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن کےزیر اہتمام  انٹری ٹیسٹ میں پچاس فیصد نمبرز حاصل کرنا ضروری ہیں ۔اب کورونا کی شدت کے باعث لاء گیٹ کا ٹیسٹ دینے والوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان بار کونسل کی مشاورت سے آسان سلیبس جاری کیا ہے،لاء گیٹ ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ بارہ ستمبر ہے جبکہ ستمبر کے آخر میں ہونے والے لاء گیٹ ٹیسٹ میں ،ایل ایل بی پاس کرنے والے لاء کے  طلبہ  آئین ، کمرشل لاء،سول لاء اور اسلامک  لاکے متعلق ٹیسٹ دیں گے۔