ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں افغان پناہ گزین کیمپ بنانے کا فیصلہ

Universities - Afghan
کیپشن: Universities - Afghan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (اکمل سومرو، عمران یونس) لاہور کی تین بڑی سرکاری یونیورسٹیوں میں افغان پناہ گزین کیمپ بنانے کا فیصلہ، یو ای ٹی، جی سی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 20 ہزار افغان مہاجرین قیام پذیرہوں گے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کالا شاہ کاکو کیمپس کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے,تینوں یونیورسٹیوں کے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ وطالبات، ملازمین اور اساتذہ سے کمرے خالی کرائے جائیں گے، یونیورسٹی اساتذہ کے مطابق رات گئے ایڈیشنل کمشنر لاہور امان اللہ قدوائی کی قیادت میں اعلیٰ افسروں نے کیمپس کا ہنگامی دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹیوں کے افسروں کو ہاسٹلز خالی کرانے کی ہدایت کی، یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں50 سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔

 افغان مہاجرین کو یونیورسٹیوں میں ٹھہرانے پر اساتذہ و طلباء کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے, اساتذہ کہتے ہیں کہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو کیمپس میں رہائش دینے سے تعلیمی ماحول خراب ہوگا۔

یو ای ٹی نیو کیمپس کو افغان پناہ گزین کیمپ بنانے کے معاملے پر یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ نے احتجاج کا اعلان کر دیا،ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار سے زائد طلبا، اساتذہ اور اربوں روپے کی مشینری شدید سکیورٹی مسائل کا شکار ہوگئی،گورنمنٹ کا یو ای ٹی نیو کیمپس کو افغان پناہ گزین کیمپ بنا نے کا معاملے پر یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر امجد حسین نے ایک بیان میں حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے،یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ نے احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پناہ گزین کیمپ قائم کرنے سے شدید مسائل پیش آئیں گے۔حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے افغان پناہ گزین کیمپ کو یونیورسٹی کیمپس کی بجائے کسی اور جگہ قائم کرے ۔

Sughra Afzal

Content Writer