رمیز راجہ کو کئی اہم اور فوری چیلنجز کا سامنا ہوگا

Rameez Raja
کیپشن: Rameez Raja
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42) سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد کئی اہم اور فوری چیلنجز کا سامنا  ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی کرسی سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ کو نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے ساتھ ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط پاکستانی ٹیم کا انتخاب اہم ایشو ہے اور یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کہ ہیڈکوچ مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس  اور ان کے ساتھیوں پر مشتمل ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ہی میگا ایونٹ میں جانا ہے یا پھر اس سیٹ اپ میں تبدیلی لانا ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی کے متوقع نئے چیئرمین نے پرانے ساتھی کرکٹرز سے مشاورت بھی شروع کردی ہے، ایک سابق کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط  پر بتایا کہ رمیز راجہ اچانک اور فوری تبدیلیوں سے گریز کی پالیسی اپنانے کو ترجیح دیں گے جب کہ ٹیم کے انتخاب سے پہلے رمیز راجہ مینجمنٹ اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ کوچنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی سیٹ اپ میں تبدیلیاں ورلڈکپ کے بعد کی جائیں گی، چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جگہ کسی سینئر کرکٹر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان اور کوچنگ اسٹاف میں بھی ردوبدل ہوگا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ پی سی بی میں بھی  چند پرانے چہروں کی واپسی ہوسکتی ہے، سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی بھی بورڈ میں اہم عہدے پر واپسی بھی ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer